28 اپریل 2012 - 19:30

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی کے علاقے لیاری میں آج جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تیسرے دن بھی آپریشن جاری رہا۔

ابنا: گذشتہ دو دنوں میں لیاری میں فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک پولیس افسر سمیت انیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لیاری کے مختلف علاقوں میں سی آئي ڈی، فرنٹیر کور اور پولیس نے گينگ وار میں ملوث افراد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جمعہ کی صبح سےآپریشن شروع کیا تھا۔

آج بھی لیاری کے چیل چوک میں فائرنگ کے واقعات سامنے آئے اور قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں کو جرائم پیشہ عناصر کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے کچھ علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اونچی عمارتوں پر مورچے بنا لئے ہیں۔ پولیس آپریشن کی وجہ سے لیاری میں کاروبار زندگي مفلوج ہو کر رہ گيا ہے۔

پاکستانی حلقوں کا کہنا ہےکہ کراچی میں کلاشنکوف کلچر سابق فوجی حکمران ضیاء الحق کے زمانے میں شروع ہونےوالی افغان وار کی دین ہے۔ اس سے پہلے بھی کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور جرائم پیشہ عناصر نے معمول کی زندگي مفلوج کر دی تھی۔ پاکستان کے سیاسی مبصرین کے مطابق حکومت بدامنی پر قابو پانے میں ابھی تک ناکام رہی ہے۔
.......

/169