ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقائي اور عالمی اداروں میں ملت ایران کے حقوق کا دفاع کررہا ہے اور دشمنوں کو سرزمین ایران پر چھوٹے سے حملے کا بھی موقع نہیں دے گا۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں کو اسلامی بیداری سےنقصان پہنچا ہے اور وہ ایران اور علاقے کے ممالک کے درمیاں دشمنی کا ڈھونگ رچا کر اپنے نقصانات کا تدارک کرنا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر لاریجانی نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ہوشیاری پر تاکید کرتے ہوئے کہاکہ خلیج فارس کا مسئلہ کوئي ایسا مسئلہ نہیں ہے کہ کوئي اس کے نام کے بارے میں سوچے کیونکہ خلیج فارس اور اس کے جزیرے ہزاروں برس سے ایران کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں کافی ثبوت و شواہد موجود ہیں۔
.......
/169