28 اپریل 2012 - 19:30

بحرینی عوام نے ایک بار پھر اپنے جائز حقوق کے مطالبے پر تاکید کرنے اور عبدالہادی الخواجہ سمیت آل خلیفہ مخالف راہنماؤں کی جیلوں سے رہائی کے حق میں مظاہرہ کیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عبدالہادی الخواجہ سمیت آل خلیفہ مخالف راہنماؤں کی جیلوں سے رہائی کے حق میں مظاہرہ جمعہ کے روز "الخواجہ کی فتح" کے عنوان سے انجام پایا۔

عبدالہادی الخواجہ آل خلیفہ کی مطلق العنان حکومت کے مخالف راہنماؤں میں سے ہیں جنھوں نے گذشتہ اڑھائی مہینوں سے اپنی اور تمام بے گناہ اسیروں کی رہائی کی غرض سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے اور ان کے بارے میں مختلف قسم کی آراء سامنے آرہی ہیں کہ وہ: ـ شہید ہوگئے ہیں اور حکومت عبدالہادی الخواجہ کی شہادت کا اعلان کرنے کی جرئت نہيں رکھتی؛
ـ عبدالہادی الخواجہ کی حالت نازک ہے اور حکومت نے انہیں کہیں چھپا رکھا ہے
بہر حال بحرینی عوام نے عبدالہادی الخواجہ اور دیگر سیاسی و انقلابی راہنماؤں کی رہائی کے لئے ایک بار مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرہ نے آل خلیفہ کی جبر و تشدد کی پالیسی کی مذمت کی اور 42 سال سے بحرین پر مسلط خلیفی وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔

دریں اثناء بحرین کے عوام انقلاب کے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے جمعہ کے خطبوں میں کہا ہے کہ آل خلیفہ کی طرف سے جبر و تشدد کی پالیسی جنون اور درندگی کی حدود سے گذر گئي ہے۔

.......

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

انقلاب کرامت بحرین کا 440واں دن؛ متنوع رپورٹیں؛
آل خلیفہ کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج / عبدالہادی الخواجہ کہاں ہیں؟