ابنا: اسلامی جمہوریہ ايران کے وزیر ثقافت سید محمد حسینی نے کہا ہے کہ يورپ اقتصادي بائيکاٹ اور دھمکياں دے کر اسلامی جمہوریہ ایران کو ترقي و پيشرفت اور جديد علوم اور ٹيکنالوجي کے حصول سے نہيں روک سکتا . سيد محمد حسيني نے کہا کہ ايٹمي توانائي ، انڈسٹري اور خلائي ميدانوں ميں ايران نے جو ترقي کي ہے وہ سب کے سامنے ہے.
خود اعتمادي اور علم و دانش کي جانب توجہ اس ترقي و پيشرفت کے اسباب ہيں. صوبہ خوزستان ميں ايک لائبريري کے افتتاح کے موقع پر انھوں نے کہا کہ دين اسلام نے علم و دانش کے حصول پر بہت تاکيد فرمائي ہے اور ایرانی قوم کي کاميابي کا راز بھي يہي ہے انھوں نے کہا کہ ایرانی جوان علم و دانش اور ملک کی ترقی اور پیشرفت کے سلسلے میں بڑے انہماک کے ساتھ مصرف اور مشغول ہیں اور انھوں نے ایران کے خلاف دشمن کی عائد پابندیوں کو بالکل ناکارہ اور ناکام بنادیا ہے........ /169