ابنا: ايمنسٹي انٹرنيشنل نے بحرين کے حالات کے سلسلےميں اپني تازہ رپورٹ ميں کہا ہے کہ آل خليفہ حکومت عوام کے خلاف حد سے زيادہ طاقت کا استعمال کر رہي ہے اور بڑي تعداد ميں شہريوں کو مظاہروں ميں شرکت کي وجہ سے گرفتار کرکے جيلوں ميں ڈال ديا گيا ہے، انہيں ايذائيں دي جا رہي ہيں اور ايذائيں دينے والوں کے خلاف کوئي قانوني کارروائي نہيں ہو رہي ہےـ
ايمنسٹي انٹرنيشنل نے اپني رپورٹ ميں کہا ہے کہ بحرين کي حکومت ظاہري اصلاحات کے ذريعے عوامي احتجاج کا سد باب کرنا چاہتي ہے اور منامہ حکومت ميں ملک کے بحران کو حل کرنے کا حقيقي سياسي عزم نہيں پايا جاتاـ رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ حکومت ملک کے شيعہ شہريوں سے امتيازي سلوک کرکے ان کے حقوق کي آشکارا خلاف ورزي کر رہي ہےـ
رپورٹ ميں بحريني شہريوں کے خلاف پوليس اور سيکورٹي فورس کے جرائم کي تفصيلات بيان کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ ان افراد پر جرائم کے ارتکاب کے سلسلے ميں کوئي مقدمہ نہيں چلايا جا رہا ہے بلکہ وہ اپنے عہدوں پر موجود ہيں اور جرائم انجام دے رہے ہيں ـ
تنظيم نے اپني رپورٹ ميں چودہ سياسي رہنماؤں پر فوجي عدالتوں ميں غير منصفانہ مقدمے، انہيں دي جانے والي ايذاؤں اور سياسي کارکن عبد الہادي خواجہ کي بھوک ہڑتال کا بھي ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان افراد کا واحد جرم مظاہروں ميں شرکت اور اصلاحات کے نفاذ کا مطالبہ تھاـ
ايمنسٹي انٹرنيشنل نے اپني رپورٹ ميں سيکورٹي اہلکاروں کے ذريعے مظاہرين کو دي جانے والي ايذاؤں کےبارے ميں لکھا ہے کہ مظاہرين کو پوليس کي گاڑيوں کے اندر اور خالي پڑي سرکاري عمارتوں ميں ايذائيں دي جاتي ہيں ـ
ايمنسٹي انٹرنيشنل نے آل خليفہ حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ تمام سياسي قيديوں کو رہا کرے اور ان افراد کے خلاف کارروائي کرے جو بحريني شہريوں کو ايذائيں دينے ميں ملوث ہيں ـ
دوسري جانب بحريني عوام نے آل خليفہ حکومت کے عہديداروں کے اس بيان پر سخت اعتراض کيا ہے کہ حکومت شہريوں کے لئے مظاہرے کے حق کو محفوظ سمجھتي ہے اور سيکورٹي اہلکار صرف خاص طرح کي صورت حال ميں ہي مظاہرين کے خلاف کارروائي کرتے ہيں ـ اطلاعات کے مطابق سب سے بڑي اپوزيشن جماعت الوفاق کي اپيل پر مغربي منامہ ميں مظاہرے ہوئے اور عوام نے حکومتي عہديداروں کے اس بيان کي مذمت کي ـ مظاہرين نے وزير اعظم خليفہ بن سلمان آل خليفہ کي برطرفي کا مطالبہ بھي کياـ وہ انيس سو اکہتر ميں برطانيہ کے تسلط سے بحرين کي آزادي کے بعد سے اب تک اس عہدے پر موجود ہيں ـ
بحرين ميں عوام کي سرکوبي پر امريکي وزارت خارجہ کے اظہار تشويش کے جواب ميں بحريني وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بحرين کي حکومت آئين اور ملک کے قوانين کے دائرے ميں رہ کر پر امن مظاہرے کرنے کو عوام کا حق سمجھتي ہےـ
بحريني وزارت خارجہ نے يہ جھوٹا دعوي کيا کہ سيکورٹي اہلکار مظاہرين کے حملوں اور تشدد آميز اقدامات کے جواب ميں صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہيں - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ کوئي دن ايسا نہيں بجاتا جب بحرين ميں عوامي مظاہروں کي سرکوبي اور مظاہرين پر فائرنگ اور زہريلي آنسو گيس کي شيلنگ کي خبريں نہ ملتي ہوں -
.......
/169