27 اپریل 2012 - 19:30

تاتارستان كے دارالحكومت "فازان" میں واقع مسجد "سليمان" میں ايك نشست كے دوران مسلمان خاندانوں كی بنياد كا جائزہ ليا گیا ہے ۔

ابنا: ۲۳ اپریل کو ملك كے دينی علماء ، ماہرين اور مفكرين كے توسط سے ايك نشست كے دوران مسلمان خاندانوں كی بنياد كا جائزہ ليا گيا ہے ۔

اس رپورٹ كے مطابق علماء اور ماہرين نے مسلمان خاندانوں كی بنياد كے موضوع پر خطابات كے دوران اسلامی خاندانوں كی تشكيل كے مثبت اور مطلوب پہلؤوں اور قرآنی آيات و روايات سے استفادہ كرتے ہوئے اس اسلامی بنياد كو مستحكم كرنے کے مختلف طريقوں كا جائزہ ليا ہے ۔

اسی طرح نشست میں شريك خواتين و حضرات نے دينی تعليمات كی مفيد اور حيات بخش نصيحتوں اور طريقوں كی جانب اشارہ كرتے ہوئے اسلامی خاندانوں كی تقويت اور استحكام كے لیے مناسب تعليم و تربيت کے قیام پر پر زور ديا ہے ۔  .......

/169