ابنا: دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوي کا ترجمان علي شير حيدري کوئٹہ ميں پوليس کے ساتھ ايک مقابلے ميں ہلاک ہوگيا- اس دہشتگرد کا اصلي نام مراد تھا - وہ علي شير حيدري کے جعلي نام سے دہشتگردانہ کاروائيوں ميں سرگرم تھا اور لشکر جھنگوي کا ترجمان تھا-
اس نے پاکستان ميں شيعہ مسلمانوں کے خلاف متعدد دہشتگردانہ کاروائيوں ميں شرکت کي تھي - پوليس نے کوئٹہ کے علاقے اختر آباد ميں لشکر جھنگوي کے ايک اور دہشتگرد گل جان کے ساتھ اس کي موجودگي کي خبر کے بعد اس کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپہ مارا اور مقابلے ميں دونوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے-
پاکستاني ذرائع کے مطابق دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوي کے نئے ترجمان ابوبکر صديق نے علي شير حيدري کي ہلاکت کي تصديق کردي ہے۔.......
/169