25 اپریل 2012 - 19:30

کراچي ... کراچي کے علاقے حسن اسکوئر کے قريب پوليس کي فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے قتل کا مقدمہ پي آئي بي پوليس اسٹيشن ميں پوليس اہلکار کے خلاف درج کر ليا گيا ہے.

ابنا: ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حسن اسکوائر کے قريب ايک نجي سپر اسٹور کے باہر پوليس کي مبينہ فائرنگ سے عصمت نامي نوجوان جاں بحق جبکہ فيصل نامي شخص کو رينجرز نے حراست ميں لے ليا تھا.

مقتول کے ورثا نے پوليس کے خلاف کارروائي کا مطالبہ کيا اور ميت کے ہمراہ حسن اسکوئر کے قريب مرکزي شاہراہ پر احتجاج کيا جس پر پي آئي بي تھانے ميں پوليس اہلکار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر ليا گيا.

رينجرز کي جانب سے حراست ميں لے گئے نوجوان کو بھي رہا کر ديا گيا. رہا ہونے والے فيصل نے الزام عائد کيا ہے کہ رينجرز نے دوران حراست اس پر شديد تشدد کيا. مقدمہ درج ہونے اورنوجوان کي رينجرز کي حراست سے رہائي کے بعد مظاہرين منتشر ہو گئے.  .......

/169