ابنا: رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ بحرينی شہريوں نے دارالحکومت منامہ کے پرل اسکوائر پر ايک بار پھر مظاہرے کئے اور ملک ميں جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کيا۔عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ سعودي اور بحريني فوجيوں نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کي اور زہريلي آنسو گيس کے گولے پھينکے جس کے نتيجے ميں متعدد مظاہرين زخمي ہوگئے۔
منامہ کے علاوہ سترہ اور الدراز سميت بحرين کے تمام ديگر علاقوں اور قريوں ميں بھي عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے - مظاہرين نے شاہي حکومت کے خاتمے اور اپنے ملک سے تمام غير ملکي افواج کي فوري واپسي کا مطالبہ کيا۔ بحريني عوام نے مغرب کي جانب سے آل خليفہ حکومت کي حمايت پر سخت تنقيد اور فارمولا ون ريس کي بھي مذمت کي۔
ادھر المنار کي رپورٹ کے مطابق سخت سيکورٹي کے باوجود کفن پوش بحريني خواتين کي ايک تعداد فارمولا ون ريس کي جگہ پر پہنچنے ميں کامياب ہوگئي اور انہوں نے آل خليفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرے میں شریک کفن پوش خواتین نے عالمي برادري سےمطالبہ کيا کہ بحريني عوام کي جمہوري تحريک کي حمايت کي جائے۔ اس رپورٹ کے مطابق سيکورٹي اہلکاروں نے ان خواتين کو گرفتار کرليا ہے۔
سنيچر کو بھي فارمولا ون ريس کے خلاف پورے بحرين ميں عوام نے مظاہرے کئے تھے اور بعض جگہوں پر وہ سڑک بند کردي تھي جس پر ريس ہونے والي تھي۔
بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے عوامي انقلاب جاري ہے اور اس درميان بحريني اور سعودي فوجيوں کے بے جا تشدد ميں سيکڑوں بحريني شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں جبکہ ہزاروں کو گرفتار کر کے جيلوں ميں بند کيا جاچکا ہے۔.......
/169