ابنا: اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی انٹلجنس نے آج راس الخیمہ کے حکمران کے رشتہ دار شیخ سلطان بن کاید القاسمی کو گرفتار کرلیا۔
کاید القاسمی نے دعوت الاصلاح نامی پارٹی بناکر اصلاحات کا مطالبہ کرتےہوئے امارت پر حاکم خاندان کی پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔ شیخ سلطان بن کايد کی گرفتاری دیگر سیاسی رہنماوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ان کے بیٹے نے حکومت امارات سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ سلطان بن کاید کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
یاد رہے گذشتہ برس سے اسلامی بیداری کی لہر کے زور پکڑنے کےبعد عرب ملکوں میں احتجاج ہورہے ہیں اور عرب قومیں اصلاحات کا مطالبہ کررہی ہیں۔ اسلامی بیداری لہر مصر، تیونس، لیبیا اور یمن کے حکمرانوں کے تخت و تاج اڑا لے گئي ہے اور دیگر ملکوں میں عوامی احتجاج جاری ہے۔ .......
/169