22 اپریل 2012 - 19:30

علامہ محمد رمضان توقیر نے ملک کے مختلف شہروں میں جاری اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے، اور انشاء اللہ فتح حسینیت کی ہوگی اور یزیدیت کو ہمیشہ کی طرح شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا.

ابنا: ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہنگو میں منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشتگردی اور قتل و غارت گری اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کی سازش ہے، یہاں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں بلکہ یہ ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے، ظالم چاہے جو بھی ہو وہ یزدیت کا پیروکار ہے، اور مظلوم بے شک شیعہ ہو یا سنی وہ حسینیت کا پیروکار ہے۔ انہوں نے شہداء کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

علامہ رمضان توقیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہنگو کے اہل تشیع کی ہمت اور استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے نامساعد حالات کے باوجود حسینیت کا پرچم مضبوطی سے تھامے رکھا اور دہشتگردی کے باجود عزادری سید الشہداء ع کا سلسلہ بھرپور طریقہ سے جاری رکھا، علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ ہنگو کے شیعہ خود کو تنہاء نہ سمجھیں، ہم ان کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ ظلم کے بادل جلد جھٹ جائیں گے اور انشاء اللہ امن اور خوشحالی کا سورج طلوع ہوگا۔.....

/169