ابنا: یہ بل متفقہ طورپر منظور کیا گيا ہے۔ اس قانون کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کی سازشوں سے مقابلہ کرنے اور ان کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کےلئے نیز لندن و واشنگٹن کے خلاف جو تحریکیں جاری ہیں ان کی حمایت کرنے کی غرض سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے بیس ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔
یاد رہے دنیا کے سیاسی ماہرین کا کہنا ہےکہ امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے اور لندن اس کا سب سے بڑا حامی ہے۔
امریکہ ہی کی حمایت کی وجہ سے بعض عرب ملکوں میں بھی وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے جس میں سعودی عرب اور بحرین پیش پیش ہیں۔
.......
/169