ابنا: مشرقي شام کے علاقے ابوحمام ميں مسلح مخالفين نے تيل کي ايک پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا ديا ہے۔ شام کے مسلح باغي اب تک تيل اور گيس کي پائپ لائنوں پر متعدد بار حملے کرچکے ہيں۔
دوسری جانب صوبہ درعا کے علاقے سحم الجولان ميں ايک دھماکے ميں کم سے کم دس سيکورٹي اہلکار مارے گئے ہيں۔ صوبہ درعا کے علاقے الکرک ميں بھي مسلح باغيوں کے حملے ميں کم سے کم پانچ افراد مارے گئے۔
شام ميں مسلح باغيوں نے تخريبي کاروائياں اور دہشتگردانہ حملے ايسي حالت ميں جاري رکھے ہيں کہ دمشق حکومت نے اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے مشترکہ نمائندے کوفي عنان کے فارمولے کے مطا بق آٹھ دن سے جنگ بندي پر عمل در آمد شروع کرديا ہے۔
.......
/169