20 اپریل 2012 - 19:30

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برطانیہ سے کہا ہے کہ وہ ڈکٹیٹر حکومتوں کو ہتھیار فروخت کرنے سے پرہیز کرے۔

ابنا: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں برطانوی حکومت کو ان حکومتوں میں شامل کیا ہے جو ڈکٹیٹر اور عوام کی تحریکوں کو سرکوب کرنے والے ملکوں کو ہتھیار فروخت کرتے ہیں۔

اس بیان میں مغرب کی جانب سے عراق کے سابق خونخوار ڈکٹیٹر صدام کو فراہم کئے گئے ہتھیاروں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا گيا ہے کہ صدام نے ان ہتھیاروں کو عراقی عوام کے خلاف استعمال کیا تھا ۔

یاد رہے بعض خبری ذرایع کی رپورٹوں کےمطابق برطانیہ کی حکومت بحرین و سعودی عرب کو مزید ہتھیارفروخت کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

قابل ذکرہے امریکہ ،برطانیہ اور دیگر مغربی حکومتوں نے خلیج فارس کی عرب حکومتوں کے ساتھ اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے معاہدے کئے ہیں....... /169