ابنا: مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ نے ایک بیان میں آج سپاہ پاسداران کے یوم تاسیس کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ رہبرکبیرانقلاب اسلامی حضرت امام خمینی نے اپنی حکیمانہ تاریخی دور اندیشی سےاسلامی انقلاب کی حفاظت اور پاسداری کے لئے مومن اور فداکار فورس سپاہ پاسداران کی تشکیل کا حکم دیا تھا۔
ادھر سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہےکہ سپاہ کی بحریہ ہرطرح کے خطروں کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
بریگيڈیر جنرل علی فدوی نے بحریہ کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ دشمن کی دھمکیاں کبھی بھی عملی شکل اختیار نہیں کرسکتیں کیونکہ دشمن ہمیشہ سے ایران کی مسلح افواج سے خائف رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کو ملت ایران کی پائداری اور استقامت جوکہ ایثار و جہاد و شہادت پر استوار ہے کی وجہ سے سنگين شکستیں ہوئي ہیں بنابریں وہ ان ہزیمتوں کا تدارک کرنے کے درپئے ہے۔
.......
/169