19 اپریل 2012 - 19:30

ترکی کے وزیر اقتصاد نے کہا ہے کہ ایران پر مغرب کی پابندیوں سے ترکی کو نقصان ہوا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق ترکی کے وزیر اقتصاد ظفر چاغلایان نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی مسئلے پر اس پر لگائی جانے والی پابندیوں کی نہ صرف ایران بلکہ ترکی اور دیگر ممالک بھی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو ایران کے لیے ترکی برآمدات میں بیس فیصد کمی آئي ہے اور دوسری طرف عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ترکی کو ایران سے تیل کی خریداری میں زیادہ رقم ادا کرنا پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر عمل درآمد کا پابند نہیں ہے لیکن اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئي پابندیوں پر عمل درآمد کا پابند ہے۔.......

/169