ابنا: اطلاعات کے مطابق الدير کے علاقے ميں فارمولا ون ريس ميں شرکت کرنے کے لئے پہلي ٹيم کي آمد کے ساتھ ہي بين الاقوامي ہوائي اڈے پر جمع ہوکر آل خليفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔ بحرين کے اپوزيشن رہنماؤں کي اپيل پر يہ مظاہرے ہوئے جنہوں نے بحرين کے عوام کا پيغام ان ٹيموں تک پہنچانے کے لئے ہفتہ استقامت وپائيداري منانے کا اعلان کيا ہے۔
مظاہرين نے سياسي رہنما حسن المشيمع اور انساني حقوق کے کارکن عبد الہادي الخواجہ سميت تمام سياسي قيديوں کي جيل سے رہائي کا مطالبہ کيا۔
بحرين کے ايک سياسي رہنما حسن عبد النبي نے بحرين کي شاہي حکومت کي حمايت کرنے کي وجہ سے امريکا اور برطانيہ پر سخت تنقيد کي اور کہا کہ امريکا اور برطانيہ آل خليفہ حکومت کي جارحيتوں کي پردہ پوشي کر رہے ہيں جبکہ عالمي تنظيمين منجملہ اقوام متحدہ، سلامتي کونسل اور عرب ليگ بحرين کي صورت حال کي خاموش تماشائي بني ہوئي ہیں۔
تازہ ترین خبروں میں کہا گیا ہے سعودی عرب کے حمایت یافتہ بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے فارمولا ون ریس کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں میں حملے کئے ہیں جسکے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔.......
/169