ابنا: بنگلادیش کےوزیراطلاعات نے ایران کے وزيرثقافت و ہدایت سے ملاقات میں کہاکہ ڈھاکا اسلامی جمہوریہ ایران کی پرامن ایٹمی ثمرات اورکوششوں پرفخر کرتاہے۔
گیبن میں اسلامی ممالک کےوزرائےاطلاعات ونشریات کےاجلاس کےموقع پرہونےوالی اس ملاقات میں عبدالکلام آزاد نے ثقافتی ، تحقیقاتی اور تعلیمی میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کےتجربات سےاستفادہ کرنے کی اپیل کی ۔
اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کےوزيرثقافت وہدایت سیدمحمد حسینی نے اسلام کی نامناسب تصویرپیش کرنےکےلئے اسلام کےدشمنوں کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتےہوئے اس کامقابلہ کرنےکےلئے اسلامی ممالک کےدرمیان اتحاد کامطالبہ کیا۔
انھوں نے پرامن ایٹمی میدانوں ، سائنس وٹیکنالوجی بالخصوص نینو ٹیکنالوجی اور خلاء و فضاء میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی کوتمام اسلامی ممالک کےمفاد میں قراردیا اور کہاکہ مغرب بالخصوص امریکہ ان کامیابیوں پرسیخ پا ہیں کیونکہ اس وقت ایک اسلامی ملک جدید علوم تک دسترسی پیدا کرچکاہے اور اسے دوسرے اسلامی ممالک کو دےسکتاہے۔
واضح رہے کہ پچاس سےزيادہ اسلامی ممالک کےوزرائےاطلاعات کااجلاس آج گیبن کےدارالحکومت لیبرویل میں ہورہا ہے ۔
اس اجلاس میں اسلامی ریڈیو ٹی وی کی یونین ، اسلامی ٹی وی کاقیام ، عالم اسلام کےدرمیان صحافتی تعاون کےفروغ جیسےاہم مسائل کےبارےميں فیصلےکئےجائيں گے۔ یہ اجلاس آئندہ جمعہ کوختم ہوگا۔....... /169