18 اپریل 2012 - 19:30

نئي دہلي… بھارت نے سياچن سے فوج بلوانے سے متعلق آرمي چيف اشفاق پرويز کياني کے بيان کا خير مقدم کيا ہے.

ابنا: بھارتي ٹي وي کے مطابق وزير مملکت برائے دفاع نے کہا ہے کہ انھيں يہ جان کر خوشي ہوئي ہے کہ پاکستان کو سياچن ميں فوجيوں کو درپيش مشکلا ت کا اندازہ ہے. انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان کي فوج کے سربراہ کي سياچن سے متعلق بيان کا خير مقدم کرتے ہيں.

گزشتہ روز آرمي چيف اشفاق پرويز کياني نے گياري سيکٹر کے دورے کے بعد ميڈيا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ سياچن سميت تمام تنازعات پر بات ہوني چاہئے ،سياچن کا مسئلہ دونوں ملکوں کو مل بيٹھ کر حل کرنا چاہے.  .......

/169