17 اپریل 2012 - 19:30

بحرین کی ہیومین رائٹس سوسائٹی نے اسیر بحرینی راہنما ـ عبدالہادی الخواجہ کی حمایت میں ــ بیروت میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے انسانی زنجیر کا اہتمام کیا اور اس بحرینی قانوندان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی ہیومین رائٹس سوسائٹی نے بیروت میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ایک انسانی زنجیر تشکیل دے کر اسیر بحرینی راہنما کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

اس احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں لبنانیوں نے شرکت کی اور عبدالہادی الخواجہ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عدم رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ آل خلیفہ کا غاصب خاندان عالمی برادری سے جھوٹ بول رہا ہے۔

.......

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

14، 15 و 16 اپریل؛ بحرین کی خاص خاص خبریںبحرین کے انقلاب کرامت کا 427واں دن/ خلیفی غنڈوں نے ایک نوجوان کو کچل کر شہید کردیا/ اپڈیٹس