ابنا: خيبر پختونخوا حکومت نے بنوں جيل حملے ميں فرار ہونے والے 200 قيديوں کے نام ي سي ايل ميں شامل کرنے کي سفارش کے ساتھ وفاقي حکومت کو بھيج ديے ہيں. صوبائي حکومت کے اس فيصلے کے بعدائيرپورٹ، ريلوے اسٹيشنز اور جنرل بس اسٹينڈز کي سيکورٹي سخت اور مانٹيرنگ سخت کر دي گئي ہے.
دريں اثناء ذرائع کے مطابق صوبائي حکومت نے خالد عباس کونيا آئي جي جيل خانہ جات تعينات کردياہے. جبکہ عبداللہ خان کو کمشنر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ڈي سي او بنوں ظاہر شاہ کو کمشنر بنوں کا اضافي چارج دے ديا گيا.
ذرائع کے مطابق صوبائي حکومت نے ڈاکٹر وقار احمد کو ڈي آئي جي بنوں تعينات کرنے کا حکم جاري کرديا.بنوں جيل پر حملے کے بعد صوبائي حکومت نے آئي جيل خانہ جات اور کمشنر بنوں سميت چار افسران کو معطل کرديا گيا تھا. .......
/169