ابنا: پوليس کے مطابق عائشہ منزل کے علاقے ميں نامعلوم کار ايک شخص کي بوري بند لاش پھنک کر فرار ہو گئي. مقتول کي شناخت اور پوليس کارروائي کي لئے لاش کو اسپتال منتقل کر ديا گيا ہے .
ادھر ريسکيو ذرائع کے مطابق ہاکس بے سے بھي ايک لاش ملي ہے جس کي شناخت کي کوشش جاري ہے.
اس سے قبل نارتھ ناظم آباد ميں واقع ميمن کملپکس کے قريب نامعلوم افراد دو لاشيں پھينک کر فرارہو گئے. نامعلوم مقتولين کو تشدد کے بعد گلا دبا کر ہلاک کيا گيا ہے.
پہاڑ گنج ميں چائے کے ہوٹل پر فائرنگ سے پانچ افراد زخمي ہوگئے. جن ميں سے مطيع اللہ نامي شخص اسپتال جاتے ہوئے جبکہ عباس اور اللہ دوست دوران علاج زخموں کي تاب نا لاتے ہوئے چل بسے.
ننارتھ ناظم آباد ميں اصغر علي شاہ اسٹيڈيم کے قريب نامعلوم افراد کي فائرنگ سے دو افراد زخمي ہو گئے. پي اي سي ايچ ايس سوسائٹي بلاک 6 ميں گاڑي چھيننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے مياں بيوي کو زخمي کر ديا. 45
سالہ خاتون دوران علاج جاں بحق ہو گئيں.سائٹ کے علاقے گل بائي ميں ايک فيکٹري ميں نامعلوم افراد نے ڈکيتي کے دوران مزاحمت پر ڈنڈوں کے وار کر کے چوکيدار کو قتل کر ديا. .......
/169