16 اپریل 2012 - 19:30

نارتھ ناظم آباد کے علاقے بورڈ آفس کے قریب گھات لگائے امریکی نواز کالعدم تنظیم کے نا صبی وہابی دہشت گرد وں نے گاڑی نمبر ( 8473 ،مہران )پر فائرنگکر دی جس کے نتیجہ میں جناح کالج کے وائس پرنسپل 45سالہ عمران زیدی ولد امام زیدی موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ جن کے جسد خاکی کو مقامی اسپتال منتقل کردیا نمائندے کے مطابق شہید کے سر اور جسم میں گولیا ں لگی ۔

ابنا:  واضح رہے کے کراچی کے صرف ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گزشتہ ماہ میں 23ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو شہید کیا جا چکا ہے ڈسٹرکٹ سینٹرل امریکی نواز کالعدم جماعتوں کی آماج گاہ بن چکا ہے ۔

جبکہ ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی نے تاحال کسی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا نہ ہی ٹارگٹ کلنگ کے ان واقعات میں اس ایس ایس پی نہ ہی معطل کیا گیا اور نہ ہی اس کی خلاف کو ئی کاروائی کی گئی اورشیعہ نسل کشی روکنے کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان ،آئی جی سندھ کا کر دار بھی مشکوک ہے ۔

جبکہ مجلس وحدت مسلین جعفریہ الائینس ،شیعہ علماء کونسل نے عمران زیدی کی شہادت کی شدید مذمت اور رہنماوں کا کہنا تھا حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں نا کام ہوچکی ہے.

جعفریہ الائنس پا کستان کی جنا ح پولی ٹیکنک کا لج کے وائس پرنسپل سید عمران حیدر زیدی کی شہادت پر شدید مذمتجنا ح پولی ٹیکنک کالج کے وائس پرنسپل سید عمران حیدر زیدی جن کو گذشتہ روز کالعدم جما عت کے ناصبی دہشت گردوں نے ناظم آباد کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کر دیا.جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عبا س کمیلی، سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی، جنرل سیکریڑی سلمان مجتبٰی، ایڈیشنل جنرل سیکریڑی شبر رضا ،علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ باقر زیدی و دیگر نے اس واقعے کی بھرپور مذمت کی۔حکومتی اداروں کی ناقص کا رکر دگی پر جعفریہ الائنس پا کستان نے تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے مطالبہ کیا کہ قانون نافذکر نے والے ادارے اپنی ذمہ داری کا احساس کر تے ہوئے دہشت گر دوں کو فوری طور پر گرفتار کریں اور قرار واقعی سزا دیں۔....... /169