16 اپریل 2012 - 19:30

فلسطین کی قانونی حکومت نے عرب حکومتوں سے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات منقطع کرلیں۔

ابنا: فلسطین کی منتخب حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے صہیونی جیلوں سے رہا شدہ فلسطینی افراد اور ان کے اہل خانہ سے خطاب میں کہا کہ عرب حکومتوں کو قدس کی غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کر لینے چاہییں اور اس حکومت کے سفیروں کو اپنے ممالک سے نکال دینا چاہیے۔

ادھر تحریک حماس نے آج یوم اسیران فلسطین کی مناسبت سے کہا ہے کہ وہ صہیونی ریاست  کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے حقوق پر تاکید کرتی ہے۔

فلسطینی پریس سنٹر کے مطابق تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کی نظر میں صیہونی قید میں موجود فلسطینیوں کامسئلہ نہایت اہم اور اولیت کا حامل ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو طرح طرح سے ایذائيں پہنچائي جاتی ہیں۔ حماس کی کوششوں سے فلسطین کے ایک ہزار سے زائد قیدی رہا ہوئے ہیں۔..... /169