ابنا: سعيد جليلي کا کہنا تھا کہ ايران نے ہميشہ تعاون کے نظريئے کے تحت تمام معماملات پر بات چيت کا خير مقدم کيا ہے- انہوں نے کہا کہ ايران نے گزشتہ تيس برس کے دوران يہ بات ثابت کردي ہے کہ اسکے خلاف دھمکيوں کي زبان اور دباؤ کا کوئي نتيجہ برامد نہيں ہوگا-
قومي سلامتي کي اعلي کونسل کے سيکريٹري نے جوہري ہتھياروں کے حرام ہونے کے بارے ميں قائد انقلاب اسلامي کے فتوے کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ ايران کا موقف اور اسکے نظريات جوہري معاملے سميت تمام مسائل کے بارے ميں تعاون کا بہترين موقع ہيں-
انہوں نے واضح کيا کہ ايران نے جوہري توانائي کے عالمي ادارے آئي اي اے کے ساتھ سب سے زيادہ تعاون کيا ہے اور اس ادارے کي پچيس رپورٹوں ميں بھي اس بات کي تصديق کي کئي ہے کہ ايران کي جوہري سرگرميوں ميں کسي طرح کے انحراف کا مشاہدہ نہيں کيا گيا-
ايران کے جوہري مذاکرات کار نے استنبول ميں ہونے والے حاليہ مذاکرات کے بارے ميں پوچھے گئے ايک سوال کے جواب ميں کہا کہ بحالي اعتماد ايک دوطرفہ پروسيس ہے اور تہران نے بحالي اعتماد کے لئے لاتعداد اقدامات کيے ہيں- انہوں نے کہا کہ امريکہ کے خفيہ ادارے بھي اپني رپورٹوں ميں ايران کے جوہري سرگرميوں کے پرامن ہونے کا اعلان کرچکے ہيں.......
/169