16 اپریل 2012 - 19:30

افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے کابل اور دیگر شہروں میں طالبان شرپسندوں کے حملوں میں شدت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے حملے نیٹو اور افغان فورسز کی شکست و ناکامی کا مظہر ہیں۔

ابنا:  حامد کرزائي نے کہا ہے کہ افغانستان ميں کل کئي اہم عمارتوں پر ہونے والے طالبان کے حملے اور کئي گھنٹے تک جاري لڑائی  افغان سيکيورٹي فورسز اور نيٹو کي انٹيلي جنس ناکامي ہے.

افغان صدر حامدکرزائي کا کہنا ہے کہ افغانستان ميں کئي اہم عمارتوں پر ہونے والے طالبان کے حملے افغانستان سيکيورٹي فورسز کي ناکامي ہے اور ان حملوں کا کئي گھنٹے تک جاري رہنا افغان سيکيورٹي فورسز اور نيٹو کي انٹيلي جنس ناکامي ہے.

افغان صدر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کابل اور دوسرے صوبوں ميں دخل اندازي کرنا انٹيلي جنس کي ناکامي ہے۔
.......

/169