اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے خلیفی وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے گستاخی اور بےشرمی کی انتہا کرتے ہوئے عوام کا قتل عام کرنے کے باوجود آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سے کہا تھا کہ وہ تقوائے الہی اختیار کریں اور آیت اللہ قاسم نے ان کی اس گستاخی کا جواب نہایت بردباری سے عالمانہ انداز میں دیتے ہوئے کہا: ایک سرکاری اہلکار نے مجھے تقوائے الہی اختیار کرنے کی تجویز دی ہے اور میں اس کی یہ تجویز قبول کرتا ہوں اور اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ ہم میں سے کوئی بھی تقوائے الہی سے بے نیاز نہيں ہے اور اس کی ہم سب کو ضرورت ہے اور ہم سب کو ایسی تلقین و نصیحت کی ضرورت ہے۔انھوں نے حالیہ جمعہ کے روز دارالحکومت منامہ کے نواح میں نماز جمعہ کے خطبے کے ضمن میں کہا: تقوی کی نصیحت اچھی ہے لیکن دوسرے ممالک سے درآمد کئے جانے والے کرائے کے جلادوں اور غنڈوں کے بارے میں بات کرنا ـ جنہیں بڑی بڑی تنخواہیں دے کر عوام کو اذیت و آزار پہنچانے، لوگوں کے گھروں کو زہریلی گیسوں سے پربھرنے کے لئے بیرون ملک سے لایا گیا ہے ـ تقوی سے خارج نہیں ہے؛ ہوسکتا ہے کہ یہ سرکاری اہلکار کرائے کے بیرونی ایجنٹوں کو "حامیان وطن اور مجاہدین فی سبیل اللہ" کا لقب دیں لیکن ہم اس قسم کے اقدام کو ظلم و جور سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا: مجھے اس اہلکار سے پوچھنے دیجئے ـ جس نے مجھے تقوی کی نصیحت کی ہے ـ کہ کیا یہ تقوی ہے کہ سینکڑوں نہيں بلکہ ہزاروں افراد کو صرف اس لئے جیلوں میں بند کیا جائے کہ وہ اپنے پامال شدہ حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں؟ کیا یہ تقوی ہے کہ انسانوں کو جیلوں میں قتل کیا جارہا ہے اور ان کا خون پامال کیا جارہا ہے؟ کیا یہ تقوی ہے کہ سینکڑوں افراد پر ان اعترافات و اقاریر کی بنا پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے جو ان سے ٹارچر اور تشدد کے ذریعے لئے گئے ہیں؟ کیا یہ تقوی ہے کہ حکمران نظام حکومت منظم انداز سے عوام کی جان و مال کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہا ہے اور نیم فوجی لوگ روز روشن لوگوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بنا رہے ہیں؟ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا: اس طرح کے سوالات بہت زیادہ ہیں اور حکومت کے پاس ان سوالات کا کوئی جواب نہیں ہے۔ انھوں نے آل خلیفہ کی طرف سے عوام کو کچلنے کی مسلسل کاروائیوں کی نسبت خبردار کرتے ہوئے کہا: انتہاپسندانہ اقدامات نے بحرین میں موجود بحران کو مزید شدت بخشی اور جتنا سیاسی بحران اس ملک میں جاری رہے گا نقصانات میں بھی اضافہ ہوتا رہے گا اور ملک زیادہ بڑے خطرات کا سامنا کرے گا۔ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے ایک بار پھر انقلابی تحریک کے پرامن پہلو پر زور دیا اور کہا: بحرینی عوام کا پرامن انقلاب بہت قابل قدر ہے جو آل خلیفہ حکومت اور اس کے بیرونی حامیوں اور آقاؤں کو بند گلی میں دھکیل رہا ہے؛ عوام کی تحریک مکمل طور پر پرامن انداز سے جاری ہے اور تشدد سے 180 درجے دور ہے۔...............
/110

آل خلیفہ کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ حباد مرکز میں صہیونیوں کے ایک ٹاپ لیڈر کے ساتھ