ابنا: يہ مظاہرے ، تيل کي دولت سے مالامال الشرقيہ علاقے ميں مظاہرين پر سعودي پوليس کي فائرنگ کے ايک دن بعد ہوئے ہيں۔ عيني شاہدوں نے بتايا ہے کہ سيکورٹي فورس نے مظاہرين کي جانب سے آل سعود خاندان کے خلاف نعرے لگانے کے بعد ان پر حملہ کر ديا تاہم اس تشدد سے ہونے والے جاني يا مالي نقصانات کے بارے ميں تفصيلات موصولہ نہيں ہوئي ہيں۔ سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں گزشتہ کئ مہينوں سے حکومت مخالف عوامي مظاہرے ہو رہے ہيں جو انساني حقوق کے قوانين ميں اصلاحات ، آزادي اظہار خيال اور سياسي قيديوں کي رہائي کا مطالبہ کر رہے ہيں۔
سعودي عرب کے سماجي کارکنوں کے مطابق سعودي عرب ميں تيس ہزار سے زائد سياسي قيدي جيلوں ميں بند ہيں۔ انساني حقوق کي تنظيموں کے مطابق اکثر سياسي دانشوروں کو بغير مقدمے يا قانوني فرد جرم کے جيلوں ميں رکھا گيا ہے اور ان ميں اکثر افراد کو بد گماني کي وجہ سے گرفتار کيا گيا ہے۔ ان ميں سے بہت سے لوگ سولہ برس سے زائد عرصے سے بغير کسي مقدمے کے جيل ميں بند ہيں۔ رائے عامہ کو حکومت کے خلاف بھڑکانے اور غير ملکيوں سے تعاون ان بے شمار الزامات ميں سے ہيں جن کے تحت سعودي عرب ميں سياسي طور پر مخالفت کرنے والے کارکنوں کو گرفتار کيا جاتا ہے - ايمنيسٹي انٹر نيشنل اور ہيومن رائٹس واچ نے بھي آل سعود حکومت پر ، تشدد کے ذريعے مخالفين کي سرکوبي اور شہريوں کے بنيادي حقوق کي خلاف ورزي کي وجہ سے تنقيد کي ہے۔ يہ ايسے حالات ميں ہے کہ رياض کي حکومت نے سن دو ہزار بارہ کے آغاز کے ساتھ ہي مظاہرين کے خلاف تشدد ميں اضافہ کر ديا ہے۔.......
/169