ابنا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے شام میں مبصرین کی تعیناتی کی قرارداد کی منظوری کے بعد ایک ایڈوانس ٹیم شام روانگی کے لیے تیار ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں دو سو پچاس مبصرین کی تعیناتی کی تجاویز تیار کریں گے۔
اس سے پہلے روس کی جانب سے ایڈوانس ٹیم کی تعیناتی کی قرارداد کے نظرِثانی شدہ مسودے کی منظوری دیے جانے کے بعد یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
سفارتکاروں نے جمعہ کو امریکہ کی جانب سے تجویز شدہ قرارداد پر نظرِ ثانی کی تاکہ روس کے اعتراضات کو دور کیا جا سکے۔
روس ماضی میں شام کی مذمت پر مبنی دو قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے۔ ذرائ کے مطابق شام کے متعلق سعودی عرب اور قطر کی ناپاک سازشوں کو عالمی برادری نے ناکام بنادیا ہے۔
.......
/169