ابنا: ڈبلیو ٹی او کی رپورٹ میں آیا ہے کہ گذشتہ برس عالمی تجارت میں محض پانچ فیصد کی ترقی ہوئي تھی لیکن امریکہ اور یورپ کی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کی برآمدات میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس ایران کی کل برآمدات ایک سو اکتیس ارب ڈالر تک پہنچ گئي تھیں اور اس طرح ایران دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسکپورٹر بن گيا۔ یاد رہے دوہزار دس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی برآمدات ایک سو ایک ارب ڈالر کی تھیں۔ ڈبلیو ٹی او کی رپورٹ کے مطابق گذتشہ چھ برسوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی برامدات میں چھے گنا اضافہ ہوا ہے۔.......
/169