13 اپریل 2012 - 19:30

کوئٹہ…کوئٹہ کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ کے واقعات ميں 8افراد جاں بحق ہوگئے.

ابنا: تفصيلات کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ کوئٹہ کے علاقے بروري روڈ پر وحدت کالوني کے قريب پيش آيا جہاں مسلح افراد نے ايک گاڑي پر فائرنگ کردي جس سے گاڑي ميں موجود افرادشديد زخمي ہوگئے، زخميوں کو اسپتال منتقل کيا جارہا تھا کہ 6زخمي راستے ہي ميں دم توڑ گئے ايس پي صدر ملک ارشد نے اس واقعے ميں 6 ہلاکتوں کي تصديق کر دي ہے.

مسلح ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے ميں کامياب ہو گئے. فائرنگ کے ديگر واقعات سبزل روڈ اور شالکوٹ ميں پيش آئے جہاں پوليس اہلکار سميت دو افراد جاں بحق ہوگئے. 
.......

/169