12 اپریل 2012 - 19:30

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سانحہ چلاس پرسوگوار فضا کا سلسلہ جاری ہے گلگت میں 11 روز بھی کرفیو نافذ ہے اسکردو میں آج یوم احتجاج منایا جائےگا چلاس کے مقام پر وہابی دہشت گرد درندوں نے 50 سے زآئد نہتے شیعہ مسلمان مسافروں کو بہیمانہ انداز میں شہید کردیا تھا ۔

ابنا: پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سانحہ چلاس پرسوگوار فضا کا سلسلہ جاری ہے گلگت میں 11 روز بھی کرفیو نافذ ہے اسکردو میں آج یوم احتجاج منایا جائےگا چلاس کے مقام پر وہابی دہشت گرد درندوں نے 50 سے زآئد نہتے شیعہ مسلمان مسافروں کو بہیمانہ انداز میں شہید کردیا تھا۔ گلگت ميں کرفيو ميں 3بار نرمي کي گئي.گزشتہ روز کرفيو ميں 4گھنٹے کا وقفہ دياگيا تھا،جس کے دوران شہريوں نے اشيائے خورونوش کي خريداري کي.

ان کا کہنا تھا کہ کرفيو کي وجہ سے وہ سخت مشکلات کا شکار ہيں.شہر ميں پاک فوج کے دستے گشت کررہے ہيں.امن و امان بحال رکھنے کے لئے شہر بھرميں موبائل فون سروس اور داخلي وخارجي راستے بھي بند ہيں.شاہراہ قراقرم پر 11روز سے ہر قسم کي ٹريفک معطل ہے.

سانحہ گلگت اور چلاس کے باعث غذر کا زميني رابطہ 12 روز سے ديگر شہروں سے منقطع ہے۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردانہ کارروائیاں کررہے ہیں وہابی دہشت گردوں کو بعض عرب ممالک کی پشتپناہی حاصل ہے۔ وہابی دہشت گرد شیعہ اور سنیوں کو مسلسل اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

پاکستانی انتظآمیہ نے وہابی دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے پاکستانی عدلیہ نے آج تک کسی وہابی دہشت گرد کو قرار واقعی سزا نہیں سنائي۔ پاکستان میں دہشت گرد اسلحہ لیکر کھلے عام گھومتے رہتے ہیں ۔........

/169