ابنا: مجلس وحدت مسلمين پاکستان نے آج ملک بھر میں یوم عزا منانے کي اپيل پر منايا گيا۔ اس موقع پر پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں منجملہ کراچي لاہور کوئٹہ اور پشاور ميں لوگوں نے ماتمي جلوسوں کي شکل ميں سڑکوں پر نکل کر پاکستان کے مختلف علاقوں بالخصوص گلگت ميں شيعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کيا ۔
مجلس وحدت المسلمين پاکستان نے اسي طرح جمعے کو اسلام آباد ميں پارليمنٹ کي عمارت کے باہر نماز جمعہ ادا کرنے کا اعلان کيا ہے۔ پاکستان کے شمالي شہر گلگت ميں دہشتگردوں کے ہاتھوں شيعہ مسلمانوں کے قتل عام اور ان کے اغوا کے بعد صورتحال بہت ہي کشيدہ ہے۔ پاکستاني ذرائع کے مطابق گلگت ميں کرفيو ميں جمعرات کو تين گھنٹے کي ڈھيل دي گئي جس کے بعد دوبارہ کرفيو نافذ کرديا گيا ہے۔
دوسري جانب پارليمنٹ کي عمارت کے باہرايک ہفتہ پہلے شروع ہونے والا احتجاجي دھرنا جاري ہے۔ دھرنے پر بيٹھے مظاہرين کا مطالبہ ہے کہ ملک ميں فرقہ وارانہ دہشتگردي ميں مارے گئے شيعہ مسلمانوں کے جناز ے ان کے حوالے کئے جائيں ، جولوگ لاپتہ ہوگئے ہيں ان کو بازياب کرايا جائے ، ملک کے مختلف علاقوں خاص طور پر گلگت ميں دہشتگردوں کے کيمپوں کا صفايا کيا جائے اور دہشتگردوں کے سرپرستوں کو گرفتار کرکے انہيں سزا دي جائے۔ اس کے علاوہ مظاہرين کا يہ بھي مطالبہ ہے کہ گلگت ميں نافذ کرفيو کو ختم کيا جائے اور موبائل سروس بحال کرنے کےساتھ ساتھ شيعہ شخصيات کي غير قانوني گرفتاريوں کا سلسلہ بندکرکے گرفتار کئے گئے شيعہ رہنماؤں کو رہا کيا جائے۔.......
/169