ابنا: لندن ميں قبضہ کرو تحريک کے دسيوں افراد نے شہر کے مشرقي علاقے ميں احتجاجي کيمپ لگا کر لندن کے ايک پارک ميں آئندہ اولمپک کھيلوں کے لئے باسکٹ بال کا گراؤنڈ بنائے جانے پر احتجاج کيا - لندن کے شہريوں کي ايک بڑي تعداد بھي قبضہ کرو تحريک کے کارکنوں کے ساتھ اس احتجاجي مظاہرے ميں شامل ہوگئي - پريس ٹي وي کے مطابق لندن کي پوليس نے ان مظاہرين پر حملہ کرکے کم ازکم چھ افراد کو گرفتار کرليا –
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ امريکي رياست شمالي کيرولينا ميں کم از کم سات مظاہرين کو امريکي پوليس نے گرفتار کرليا تھا امريکا ميں وال اسٹريٹ مخالف تحريک گذشتہ سترہ ستمبر کو شروع ہوئي تھي اس تحريک کا آغاز نيويارک سے ہوا تھا جس کے بعد اس کا دائرہ بڑي تيز ي کے ساتھ امريکا کي ديگر رياستوں اور يورپ کے بہت سے ملکوں ميں پھيل گيا –
امريکي اور يورپي حکام نے پيشين گوئي کي تھي کہ موسم سرما کے آتے ہي مغرب ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف جاري تحريک رک جائے گي ليکن يہ تحريک نہ صرف يہ کہ رکي نہيں بلکہ توقع يہي ہے کہ اب موسم بہار کے آجانے کے بعد اس ميں مزيد تيزي آئے گي –
مغرب ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف تحريکوں نے موسم سرما ميں اعلان کيا تھا کہ وہ اس وقت اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تيار کررہي ہيں اور خاص طور پر موسم بہار ميں اور زيادہ موثر اقدامات کريں گے –
امريکا اور يورپ ميں وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ مئي کا مہينہ تحريک چلانے کا بہترين مہينہ ہوگا ان کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ اس بار نئے طريقوں سے اپني تحريک کو آگے بڑھائيں گے تاکہ مغرب ميں سرمايہ دارانہ نظام کا بھرپور طريقے سے مقابلہ کيا جاسکے بعض ماہرين کہ کہنا ہے کہ کچھ نئي تحريکيں بھي وال اسٹريٹ مخالف اور قبضہ کرو تحريک ميں شامل ہوسکتي ہيں جو سياسي اور ثقافتي مسائل کو لے کر اپنا احتجاج کريں گي امريکا کي امريٹس يونيورسٹي کے پروفيسر گائي مک فرسون نے اس بارے ميں کہا ہے کہ وال اسٹريٹ مخالف تحريک امريکا ميں ثقافتي تحريک کا دوسرا مرحلہ شمار ہوتي ہے امريکا ميں ثقافتي تحريک کا پہلا مرحلہ انيس سوساٹھ کا عشرہ تھا جو انيس سوستر کے عشرے تک جاري رہا اس وقت امريکا ميں ثقافتي تحريک جنگ ويتنام کے خلاف تھي اور پھر رفتہ رفتہ يہ تحريک شہري حقوق کي تحريک کي شکل اختيار کرگئي اور اس وقت وال اسٹريٹ مخالف تحريک ميں جو مطالبات اور نعرے لگائے جارہے ہيں وہ اسي تحريک کے نعروں سے ملتے جلتے ہيں اسي لئے اس کو ثقافتي تحريک کا دوسرا مرحلہ کہا جاسکتا ہے -
.......
/169