ابنا: ايجنسيوں کے زير تحويل قيديوں کے ہلاکت کيس کي سماعت چيف جسٹس کي سربراہي ميں تين رکني بنچ نے کي،عدالت نے سيکريٹري فاٹا کو کہاکہ طارق اسد ايڈووکيٹ کو حراستي مرکز لنڈي کوتل کا دورہ کراکے قيديوں کي حالت ديکھنے کا موقع ديا جائے، عدالت نے سيکريٹري فاٹا کو قيديوں کے صحت امور يقيني بنانے کي بھي ہدايت کي ، چيف جسٹس نے ريمارکس ميں کہاکہ ہم ملک دشمنوں کے خلاف ہيں ليکن انساني عظمت تارتار نہيں ہونے ديں گے،جسٹس خلجي عارف نے کہاکہ قيديوں کو چوہے پکڑنے والے جتنے کمروں ميں رکھا جارہا ہے، بعد ميں مقدمہ کي سماعت 25 اپريل تک ملتوي کردي گئي. .......
/169