ابنا: بریگيڈیر جنرل سید مسعود جزائری نے کہا کہ شام میں شکست کے بعد سامراجی محاذ اپنے سیاسی نمائندوں کو مختلف ملکوں میں بھیج کر اس شکست کا تدارک کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے مسائل بیرونی مداخلت کے بغیر حل ہونے چاہیں۔
یاد رہے شام میں امریکہ اسکے مغربی اور عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔ شام کی جانب سے اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے نمائندے کوفی عنان کے منصوبے کو تسلیم کئےجانے کےبعد بھی امریکہ ،سعودی عرب اور قطر کی سربراہی میں شام کے دشمن ملکوں نے دہشتگردوں کے لئے ایک سو ملین ڈالر کی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔....... /169