10 اپریل 2012 - 19:30

نيويارک ميں اقوام متحدہ کے ہيڈکواٹر کے سامنے يہوديوں کي بڑدي تعداد نے صہیوني ریاست کے خلاف مظاہرہ کيا ہے۔

ابنا: صہیونزم کے مخالف يہوديوں نے اس مظاہرے ميں فلسطينيوں کے ساتھ يک جہتي کا اعلان کرتے ہوئے صہیوني ریاست کے جرائم کي مذمت کي -

اس رپورٹ کے مطابق مظاہرين کے ہاتھوں ميں فلسطين کے پرچم تھے اور انہوں نے اعلان کيا کہ وہ سرزمين فلسطين پر غاصب صہیوني ریاست کے قبضے کے مخالف ہيں -

رپورٹ کے مطابق اس مظاہرے ميں بہت سے  يہودي پيشواؤں نے بھي اپنے اہل خاندان کے ساتھ حصہ ليا -

انہوں نے صہیوني ریاست کي تشکيل کے لئے گڑھے جانے والے افسانے کي مذمت کي - انہوں نے کہا کہ صہیوني ریاست نازيوں کے دور ميں ہولوکاسٹ کے مسئلے ميں بہت زيادہ مبالغہ کرتي ہے جس کے ذريعے وہ لوگوں کي ہمدردي حاصل کرنا اور ان مظالم سے دنيا والوں کي توجہ ہٹانا چاہتي ہے جو اس نے مظلوم فلسطينيوں پر روا رکھے ہيں۔

.......

/169