ابنا: افغان وزرات خارجہ کے جاري کردہ بيان کے مطابق اس معاہدے پر اتوار کے روز کابل ميں افغانستان کے وزير دفاع جنرل عبدالرحيم وردک اور امريکي فوجي کے سينئر کمانڈر جنرل جون ايلن نے دستخط کئے-
نيٹو کے شبانہ فوجي آپريشن کے دوران عام شہريوں کي ہلاکتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پيش نظر حکومت افغانستان ايک عرصےسے يہ مطالبہ کرتي چلي آرہي تھي کہ ايسي کاروائيوں کي ذمہ دارياں افغان فوج اور ديگر سيکورٹي اداروں کو منقتل کردي جائيں-
نيٹو کي کاروائيوں ميں عام شہريوں کي ہلاکتوں کے واقعات کي وجہ سے افغان عوام ميں امريکہ اور نيٹو کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے- حکومت افغانستان اور امريکي فوج نے اس سے قبل نو مارچ کو بگرام کے فوجي اڈے ميں قائم جيل کا انتظام افغان پوليس کے حوالے کئے جانے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے- اس معاہدے کے تحت امريکي فوجي آئندہ چھے ماہ کے اندر اندر اس جيل کا انتظام افغان پوليس کے حوالے کردے گي-.......
/169