ابنا: قبضہ کرو تحريک کے کارکن امريکا ميں پائي جارہي سماجي ناانصافيوں اور معاشي بدحالي کے خلاف ايک بار پھر مظاہرہ کرنے کے لئے سڑکوں پر اتر آئے ہيں -
مظاہرين نے ان جنگوں کو روکنے کا مطالبہ کيا جن کي وجہ سے امريکا ميں غربت و بے روزگاري ميں اضافہ ہورہا ہے - مظاہرے ميں شريک ايک امريکي شہري نے کہاکہ ملازمين کي تنخواہيں کم کردي گئي ہيں اور لوگو ں کي قوت خريد کم ہوگئي ہے اور يوں متوسط طبقے پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے -
مظاہرين کا کہنا ہے کہ اس کے مقابلے ميں بڑي کمپنيوں کے منافع بڑھتے جارہے ہيں اور ان کے مالکان کو خطير رقومات کے انعامات سے نوازا جارہا ہے- دوسري طرف امريکي رياست فلوريڈا ميں بھي عوام نے گورنر کي پاليسيوں کے خلاف مظاہرہ کيا ہے- پريس ٹي وي نے خبردي ہے کہ رياست کو بيدار کرو کے نام سے موسوم ايک گروہ نے اس مظاہرے کا اہتمام کيا تھا-
مظاہرين نے فلوريڈا کے گورنر ريک اسکٹ کي پاليسيوں پر شديد تنقيد کي- مظاہرين کا کہنا ہے کہ گورنر کي پاليسيوں سے متوسط طبقے پر بہت زيادہ دباؤ پڑ رہا ہے- مظاہرين کا کہنا ہے کہ گورنر نے تعليم اور صحت عامہ کے شعبوں ميں بجٹ کوکم کرکے ان دونوں شعبوں کو نقصان پہنچايا ہے اور روزگارکے بہت سے مواقع کو ختم کرديا ہے۔.......
/169