7 اپریل 2012 - 19:30

ترکی کے وزیر اعظم نے آشکارا طور پرشام کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی شام کے خلاف فوجی کارروائی کرےگا۔

ابنا: اخبار ہا ارٹض نے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے آشکارا طور پرشام کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی شام کے خلاف فوجی کارروائی کرےگا۔ ترکی کے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر شام نے دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی بند نہ کی تو ترکی دہشت گردوں کی حمایت میں شام کے خلاف فوجی کارروائی کرےگا۔

ترکی نے اس سے قبل شام میں فوجی مداخلت کے لئے نوفلائی زون قائم کرنے کی تجویز پیش کی تھی جو ناکام ہوگئی  اس سے قبل رشیا ٹو ڈے نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا تھا کہ شام کے شہر حمص میں فوجی کارروائی کے لئے دہشت گردوں نےچار مرکز قائم کئے ہیں جو  ترکی کی فوجی مداخلت کے لئے راہ ہموارکریں گے۔....... /169