اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک سعودی کروڑ پتی نے دبئی کے ایک کلب میں قیمتی شراب کی ایک بوتل 136 هزار ڈالر ادا کرکے خرید لی اور ایک ہی گھونٹ میں چڑھالی۔
امارات کے روزنامے "Seven Days" نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایک نامعلوم سعودی شہزادے نے دبئی کے کاوالی کلب (Cavalli Club) میں پہنچ کر ایسی شراب کی ایک بوتل خرید لی جو دنیا میں تقریبا نایاب ہیں نائٹ کلب کے منیجر ڈیوڈ لیسکارٹ (David Lescarret) نے کہا کہ اس قسم کی صرف دو بوتلیں نیویارک اور پیرس میں شرابیوں کے لئے رکھی گئی ہیں۔
سیون ڈےز نے لکھا کہ سعودی شہزادہ پڑھا لکھا تھا اور کئی زبانوں پر عبور رکھتا تھا اور اس نے شراب خرید کر اسی وقت پوری بوتل چڑھا لی۔
سیون ڈےز نے لکھا ہے کہ لیسکارٹ نے جان کر سعودی شہزادے کی شناخت خفیہ رکھی ہے۔
آل سعود کے لٹیرے اور بدعنوان و فاسد شہزادوں کی شاہ خرچـیوں کی انتہا نہيں جبکہ سعودی عرب کے عوام کی اکثریت غربت کی لکیر (Poverty Line) کی نچلی سطح پر زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110

سابق بادشاہ فہد بن عبدالعزیز
سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے ساتھ
جام عیش چڑھاتے ہوئے

دوسروں پر یہود نوازی کا الزام لگانے والوں کو لئے لمحۂ فکریہ
'
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى أَوْلِيَاءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ.
(سورة المائده آیت 51)
اے ایمان والو! تم یہود ونصاریٰ کو دوست نہ بناؤ یہ تو آپس میں ہی ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ تم میں سے جو بھی ان میں کسی سے دوستی کرے اور ان کی پیروی کرے وه بےشک انہی میں سے ہے۔