ابنا: پریس ٹي وي کے سربراہ محمد سرافراز کا کہنا تھا کہ جرمني کا يہ اقدام مغربي ملکوں کے آزادي کے دعووں کے برخلاف ہے-
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مغربي ممالک رائے عامہ کو حقائق آگاہ کرنے سے روکنے کي ناکام کوشش رہے ہيں-
واضح رہے کہ ميونيخ براڈکاسٹنگ نے حکومت جرمني کے دباؤ کے تحت ايران کے انگريزي زبان کے عالمي نيوز چينل پريس ٹي وي کي نشريات سيس آسٹرا سيٹ کے ذريعے بند کردي ہيں-پريس ٹي وي کے سربراہ ڈاکٹر محمد سر افراز نے کہا کہ ادارے کے وکلاء کے اس اقدام کے خلاف قانوني چارہ جوئي کريں گے-
انہوں نے کہا کہ عالمي رائے عامہ کو دنيا کے حقائق سے آگاہ کرنے کے جرم ميں پريس ٹي وي کي نشريات بند کي گئي ہيں-
ڈاکٹر محمد سرافراز نے کہا کہ پريس ٹي وي عالمي سطح پر ايک موثر ذريعہ ابلاغ بن گيا ہے اور عالمي ذرائع ابلاغ پريس ٹي وي کے خبروں کو حوالے کے طور پر نشر کرتے ہيں-.......
/169