ابنا: ترکی کے وزير خارجہ داؤد اوغلواور ایران میں ترکی کے سفیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے اعلی حکام کے ساتھ الگ الگ رابطہ کرکے بغداد میں گروپ 1+5 اور ایران کے مذاکرات کو عقلمندانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم، ایران کی حکیمانہ پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔
ترکی کے وزیر خارجہ نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی کے ساتھ گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اوغلو نے ایران اور ترکی کے باہمی روابط کو دوستانہ اور برادرانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ترکی دوسرے دور کے مذاکرات کے لئے بھی آمادہ ہے لیکن گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات بغداد میں بھی عقلمندی اور ہوشمندی پر مبنی ہیں۔ترکی کے سفیر نے بھی ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے حکام کے ساتھ ملاقات میں رجب طیب اردوغان کے ایران کے بارے میں بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے وزير اعظم ، ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ کے ساتھ والہانہ محبت رکھتے اور خاص احترام کرتے ہیں اور ایرانی صدر کا بھی احترام کرتے ہیں اور ایران کی حکیمانہ پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں .......
/169