6 اپریل 2012 - 19:30

پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ايجنسي ميں طالبان شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمري اسکول کو بارودي مواد سے تباہ کردیا ہے۔

ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ايجنسي ميں طالبان شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمري اسکول کو بارودي مواد سے تباہ کردیا ہے.ذرائع کے مطابق مہمند ايجنسي کي تحصيل ساسي کے علاقے لکڑوميں طالبان شرپسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمري اسکول زرگر کو دھماکہ خيز مواد سے اڑاديا،بارودي مواد پھٹنے سے اسکول کي عمارت تباہ ہوگئی ،ذرائع کے مطابق گذشتہ 3 سال کے دوران ايجنسي ميں92 اسکولوں کودھماکوں سے تباہ کيا گيا ہے جبکہ مجموعی طور پر طالبان دہشت گردوں نے 500 سے زآئد اسکولوں کو تباہ کرکے علم و دانش کے ساتھ اپنی دشمنی کو پایہ ثبوت تک پہنچایا ہے۔

.....

/169