ابنا: ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے صحافیوں سےگفتگو میں کہا کہ بیرونی افواج علاقے میں بدامنی کا سبب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ رواں برس میں آزاد پانیوں میں اپنا گشت بڑھا دے گي۔
ایڈمرل سیاری نے کہا کہ ایران کی بحریہ آزاد پانیوں میں کسی بھی جگہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئےآمادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ اپنے دوست اور ہمسایہ ملکوں کو تعلیم و ٹریننگ، بحری ساز وسامان کی مرمت، نگہداشت اور جدید کاری کے شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ ایڈمرل سیاری نے کہا کہ ایران کی بحریہ خلیج فارس کے ملکوں کو دوستی کا پیغام دیتی ہے۔
ادھر چین نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری طاقت کو سراہا ہے۔ چین کے ذرائع ابلاغ نے ایرانی بحریہ کے ہاتھوں ایک چینی کارگو جہاز کو بحری قزاقوں سے نجات دلانے کی تعریف کرتے ہوئے ایرانی بحریہ کی طاقت کی تعریف کی ہے۔
چین کے متعدد اخبارات اور شین ہوا ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ اگر ایرانی بحریہ نے بحیرۂ عمان میں چین کے بحری جہاز کو بچانے کئے بروقت اقدام نہ کیا ہوتا تو چینی جہاز کی رہائي ناممکن تھی۔ ان ذرائع ابلاغ نے لکھا ہے کہ ایران کی بحریہ نے بہت کم وقت میں چینی بحری جہاز کو بحری قزاقوں سے نجات دلائي ہے۔
یاد رہے جمعہ کے دن بحیرۂ عمان میں چین کی کمپنی نن جینگ کے بحری جہاز شیانگ خوانمن کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ یہ جہاز خلیج فارس میں امام خمینی بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا۔ .......
/169