ابنا: صہیونی ریاست کے انتہا پسند وزیراعظم نیتن یاہو نے صہیونی اخبار معاریو سے گفتگو میں غزہ سے اسرائيلی فوجیوں کے انخلاء کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوج کو دوبارہ غزہ پر وسیع حملے کرنے کی تیاریاں شروع کر دینا چاہیے۔ نیتن یاہو نے کہاکہ اسرائيل ہرگز انیس سو سڑسٹھ کی سرحدوں تک واپس نہیں جائے گا۔انتہا پسند صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو
یاد رہے صہیونی ریاست نے دوہزار آٹھ کے آخری دنوں میں غزہ پر بائيس دنوں تک وحشیانہ حملے کئے تھے جن میں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے تھے اور غزہ کی بنیادی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ صہیونی ریاست جنگ بندی کے خلاف ورزی کرتے ہوئے آئے دن غزہ پرحملے کرتے رہتی ہے جبکہ عالمی ادارے قدس کی غاصب حکومت کی جارحیت کا خاموشی سے تماشہ دیکھتے رہتے ہیں۔
ادھر امریکہ میں ایک صحافی کو صہیونی ریاست کی جارحیت کی مذمت کرنے کی وجہ سے ریڈیو سے نکال دیا گيا ہے۔ سنی خالد نامی صحافی کو صہیونی ریاست کی جارحیت کی مذمت کرنے کی بنا پر ویپ ایف ایم ریڈیو سے نکال دیا گيا ہے۔ یہ صحافی نو برسوں سے بالٹی مور شہر کے اس ریڈیو میں کام کر رہا تھا۔ .......
/169