ابنا: روس کے وزير خارجہ سرگئي لاو روف نے کہا کہ تمام غير ملکي فوجوں کو طے شدہ نطام الاوقات کے مطابق سن دوہزار چودہ تک افغانستان سے چلے جانا چاہيے- انہوں نے کہا کہ افغانستان سے غير ملکي فوجوں کے انخلا کے معاملے کو صرف امريکہ کے صدارتي انتخابي مہم کا موضوع ہي نہيں بننا چاہيے-
انہوں نے کرغيزستان ميں امريکي ايئر بيس کے خاتمے سے متعلق اس ملک صدر کے اعلان کا بھي خير مقدم کيا- کرغيزستان کے صدر نے اعلان کيا ہے کہ دوہزار چودہ تک مناس کا امريکي فوجي اڈہ خالي کراليا جائے گا۔........
/169