4 اپریل 2012 - 19:30

کراچي ميں ہونےوالے خود کش دھماکے ميں اب تک کي اطلاعات کے مطابق چار افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔

ابنا: کراچي کے علاقے ملير ہالٹ پر پھل بيچنےوالوں کي دوکانوں کے قريب ملير پوليس افسر کے ايک اسکواڈ پر خود کش حملہ کيا گيا اس حملے ميں چار افراد ہلاک اور چودہ ديگر زخمي ہوگئے۔  ہلاک شدگان ميں پوليس اہلکار بھي شامل ہيں۔ اطلاعات ہيں کہ حملہ آور کا نشانہ ملير کے ايس ايس پي کا اسکواڈ تھا۔  يہ حملہ اس وقت ہوا جب ملير کے ايس ايس پي راؤ انور اپنے اسکواڈ کے ہمراہ دفتر جارہے تھے - موٹرسائيکل سوار خود کش حملہ آور نے اپني موٹر سائيکل بکتر بند گاڑي سے ٹکرا دي۔ عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ پورے علاقے ميں گرد وغبار اور دھوئيں کے بادل چھاگئے ۔ اس خود کش حملے کي ذمہ داري تحريک طالبان پاکستان نے قبول کي ہے۔.......

/169