4 اپریل 2012 - 19:30

تنظیم آزادی فلسطین پی ا یل او کی مجلس عاملہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر صہیونی کالونیوں کی تعمیر کا جاری رہنا فلسطینی ریاست کی تشکیل کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے مترادف ہے۔

ابنا: یاسر عبدربہ نے صوت فلسطین ریڈیو سے گفتگو میں قدس اور غرب اردن میں صہیونی کالونیوں کی تعمیر کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ فلسطینی سرزمین کی یہودی سازی اور فلسطینیوں کے دینی اور تاریخی آثار کی نابودی صہیونی کالونیوں کی تعمیر کے عمل کے جاری رہنے کے اہم اسباب میں شامل ہے۔

یاد رہے فلسطینی ہاوسنگ منسٹری نے آج کہا ہے کہ صہیونی ریاست نے قدس شریف کے مشرقی علاقے میں چھے سو پچاس گھروں پر مشتمل یہودی کالونی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ صہیونی ریاست مغربی ملکوں بالخصوص امریکہ کی حمایت سے فلسطین میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کی غرض سے صیہونی کالونیاں تعمیر کررہی ہے۔
.......

/169