ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کابینہ کے اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکیرٹری سعید جلیلی گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کی جگہ کا اعلان کریں گے ممکن ہے کہ مذاکرات ترکی کے بجائے چین یا عراق میں منعقد ہوں۔ انھوں نے کہا کہ استنبول میں مذاکرات کی ہماری پہلی تجویزتھی جسے یورپی ممالک نے پہلے رد کردیا اور پھر موافقت کی لیکن اسی وقت سے دیگر ممالک بھی ہمارے پیش نظر تھے جن میں چین و عراق بھی شامل ہیں انھوں نے کہا کہ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی معاملے پر مذاکرات 13 اپریل کو ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان اور چين کے اعلی عہدیدار عنقریب ایران کا دورہ کریں گے۔ ......./169
3 اپریل 2012 - 19:30
News ID: 306433
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکیرٹری سعید جلیلی گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کی جگہ کا اعلان کریں گے ممکن ہے کہ مذاکرات ترکی کے بجائے چین یا عراق میں منعقد ہوں۔